کیریئر

فوجی سیمنٹ میں ملازمت کے مواقع

فوجی سیمنٹ میں ، ہم ایک مضبوط اور متحرک افرادی قوت کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں جو سیمنٹ کی پیداواری صنعت میں جدت اور عمدگی کو آگے بڑھائے۔ ہم جنرل مینجمنٹ ، انجینئرنگ ، فنانس ، اور آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں باصلاحیت ، پُرجوش اور متحرک پیشہ ور افراد تلاش کرتے ہیں۔ ہماری بھرتیوں کاکڑا طریقہ کار اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ تعلیمی معیارات، ٹیسٹ اور انٹرویو میں کارکردگی کی بنا پر بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جائے۔

کلیدی تقرر کے زمرے:

انتظامیہ میں تجربہ کار پیشہ ور افراد

انتظامیہ کے علاوہ تجربہ کار پیشہ ور افراد

ہمارا اپرنٹس شپ پروگرام ایک بھرپور دو سالہ تربیتی اقدام ہے جو تکنیکی مہارت کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عام طور پر ہر سال مارچ اور اکتوبر میں اس کے لیے اشتہار دیا جاتا ہے۔ تسلیم شدہ اداروں سے ڈی ای اے/ایف ایس سی کی قابلیت رکھنے والے امیدواروں سے درج ذیل شعبوں میں درخواستیں قبول کی جاتی ہیں:

 

    • ایف ایس سی/ڈی اے ای کیمیکل – پیداور اور پیداواری عمل
    • ڈی اے ای مکینیکل – مکینیکل اور مشینری کی دیکھ بھال
    • ڈی اے ای الیکٹریکل- بجلی کی دیکھ بھال
    • ڈی اے ای انسٹرومنٹ- آلات کی دیکھ بھال
    • ایف ایس سی – کیمیائی لیبارٹری تجزیہ

غیر انتظامی عہدوں کی اپرنٹس شپ

انٹرن شپ

خالی آسامیاں

کوئی اسامی خالی نہیں ہے

فوجی سیمنٹ کمپنی میں کام کا ماحول

فوجی سیمنٹ کو ایک ایسے ادارے کے طور پر جانا جاتاہے لوگ جہاں ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں اور جو ملک بھر میں اعلیٰ صلاحیتوں کے افراد کی توجہ کھینچتا ہے۔ہم پیشہ ورانہ ترقی ، باقاعدہ تربیتی پروگراموں اور ایک افادہ بخش نظام میں سرمایہ کاری کرکے پیشہ ورانہ فضیلت کو فروغ دیتے ہیں۔ ہمارے ملازمین وسیع تر تربیت ، تکنیکی اور انتظامی کورسز ، ورکشاپس اور عالمی سطح پر اس صنعت کے بہترین طریقوں سے روشناس ہوتے ہیں۔ ہماری کمپنی کی بنیادی اقدار یعنی دیانت، فضیلت ، استقامت، ہمدردی اور انصاف پسندی، ہمارے ہر عمل کا بنیادی جوہر ہیں۔

 

ہم کام کے لیے ایک آراستہ اور باسہولت ماحول پیدا کرنے کے لیے توقعات سے بڑھ کر کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے پلانٹ پر ملازمین کام کرنے کے اعلیٰ ترین ماحول، فلاح وبہبود کے جامع پروگراموں اور اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کی گئی جملہ سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

 

ہمارے ساتھ فوجی سیمنٹ میں شامل ہو کر ایسی ٹیم کا حصہ بنیں جو بیک وقت مستقبل اور ایک سیمنٹ بلاک، دونوں کی تعمیر کرتی ہے ۔

AI Powered Virtual HR Assistant icon