ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (FCCL) پائیداری کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز سمجھتی ہے۔ ہم ماحول کے تحفظ، سماجی ذمہ داری، اور بہترین انتظام کے اصولوں پر کاربند ہیں تاکہ ہماری کاروباری سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے مطابق ہوں۔

ماحولیاتی ذمہ داری

ماحولیاتی اقدامات اور صنعتی کاربن کے اخراج میں کمی


FCCL اپنی ویلیو چین کی تمام سرگرمیوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ تخفیفی اقدامات کر رہا ہے۔ ہماری شعبہ جاتی ڈی کاربونائزیشن (decarbonization) کی حکمت عملی عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہے۔ FCCL کے کاربن کے اخراج میں کمی کے اقدامات میں متبادل ایندھن کا استعمال تاکہ معدنی ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے، کم کاربن کا حامل سیمنٹ بنانے کے لیے موزوں خام مال کا استعمال، شمسی توانائی کے منصوبوں کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی کی مقدار میں اضافہ، شجر کاری اور باغات کا قیام شامل ہیں تاکہ کاربن جذب کرنے اور ماحول کے تحفظ میں بہتری لائی جا سکے۔ تاہم یہ اقدامات یہیں تک محدود نہیں بلکہ دیگر کوششیں بھی جاری ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں مالی سال2023-24 کے دوران تقریباً 534,364 ٹن CO2 کے اخراج سے بچاؤ ممکن ہوا، اور ہم پائیدار پیداوار کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قابل تجدید توانائی اور توانائی کی بچت


FCCL نے جھنگ باہتر ، نظام پور، واہ اور ڈی جی خان میں 68 میگا واٹ سولر پارک اور 65 میگا واٹ زائد حرارت کے استعمال سے بجلی بنانے کے پلانٹ نصب کیے ہیں جن سے 50فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہے۔

پانی کی بچت اور صاف پانی تک رسائی


ہم نے صنعتی استعمال کے لیے زیرِ زمین پانی کے اخراج پر مکمل پابندی کی پالیسی نافذ کی ہے، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام میں سرمایہ کاری کی ہے، اور گندے پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے نظام قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم پانی کی قلت والے علاقوں میں آر او (RO) واٹر فلٹریشن پلانٹ فراہم کرتے ہیں تاکہ مقامی آبادی کو صاف پینے کا پانی میسر آ سکے۔

حیاتیاتی تنوع اور شجرکاری


FCCL شجر کاری کی مہموں ، کھدائی کے بعد پتھر کی کانوں کی بحالی، اور زرعی جنگلاتی منصوبوں کے ذریعے جنگلات کی بحالی اور حیاتی تنوع کے تحفظ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران 10,000 سے زائد درخت لگائے گئے، جو سالانہ 7,800 ٹن CO₂ جذب کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

سماجی ذمہ داری

صحت اور بہبود


ہم اپنی فیکٹریوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں، جو ہر سال 10,000 سے زائد افراد کو ڈسپنسریوں، ایمرجنسی خدمات اور طبی کیمپوں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ صحت سے متعلق ہمارے پروگرام مقامی آبادی میں غذائی قلت، قابلِ علاج بیماریوں اور زچگی سے متعلق صحت کے مسائل کا مؤثر طور پر مقابلہ کرتے ہیں۔

معیاری تعلیم اور مہارتوں کا فروغ


FCCLتعلیمی خودمختاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم شمسی توانائی سے چلنے والے اسکول قائم کرتے ہیں، وظائف فراہم کرتے ہیں اور اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے فنڈ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم فنی تربیت کے لیے فوجی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور اپرنٹس شپ پروگرام کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں تاکہ پائیدار روزگار کو فروغ دیا جا سکے۔

غربت کا خاتمہ اور مقامی آبادی کی امداد

اس ضمن میں FCCL کے اقدامات درج ذیل ہیں

  • کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے رمضان راشن پیکجز
  • مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع کی فراہمی
  • مقامی آبادی کے افراد کے لیے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے تعاون کی فراہمی

انتظامی امور اور اخلاقی قیادت

قوانین کی پاسداری اور انتظامی امور کے معیار


FCCL مقامی اور بین الاقوامی ضابطہ جاتی اصولوں اور طریق کار کی پابندی کرتا ہے تاکہ کاروباری معاملات میں اخلاقی اصولوں، کام کی جگہ پر تحفظ، اور تمام متعلقین کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہماری ای ایس جی (ESG) کمیٹی پائیداری کی حکمت عملیوں کی نگرانی کرتی ہے اور آئی ایف سی/ورلڈ بینک کے ماحولیاتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے۔

صحت، سلامتی اور کام کی جگہ پر تحفظ


محفوظ ماحول کے لیے ہمارے پختہ عزم کے تحت، ہم نے سال 2023 میں کام کرنے کے دورانیے کے 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد گھنٹے بغیر کسی وقت ضائع ہونے والے حادثے (Lost Time Injury – LTI) کے مکمل کیے۔ ہماری HSE (صحت، سلامتی اور ماحولیات) کی کاوشیں تمام ملازمین کے لیے کام کی ایک محفوظ اور صحت مند جگہ فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔

AI Powered Virtual HR Assistant icon