پیداواری پلانٹ

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (FCCL) چار سیمنٹ کے پیداواری پلانٹ اور ایک پولی پروپلین سیمنٹ بیگ بنانے والا پلانٹ چلاتی ہے۔ یہ پلانٹ جھنگ باہتر، نظام پور، واہ، ڈیرہ غازی خان اور حطار میں واقع ہیں جن سے سیمنٹ کی بلند طلب رکھنے والے مختلف علاقوں تک سیمنٹ کی ترسیل کا زبردست موقع فراہم ہوتا ہے۔ فوجی سیمنٹ پاکستان کے تمام بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کو سب سے زیادہ سیمنٹ فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو اس ادارے کی معیاری مصنوعات اور مخصوص ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ فوجی سیمنٹ کے پلانٹ جدید ترین پیداواری آلات اور ماحولیاتی تحفظ کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں جس سے فوجی سیمنٹ کے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے مقاصد کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

جھنگ باہتر پلانٹ

11,865 میٹرک ٹن یومیہ
پیداوار کی صلاحیت:
راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر، ہزارہ، وسطی پنجاب
اہم مارکیٹیں:
62.3 میگاواٹ
اپنی پیداکردہ کُل بجلی:
16.3 میگاواٹ
پن بجلی:
25 میگاواٹ
شمسی توانائی:
21 میگاواٹ
ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ:

نظام پور پلانٹ

12,495 میٹرک ٹن یومیہ
پیداوار کی صلاحیت:
راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر، ہزارہ، وسطی پنجاب
اہم مارکیٹیں:
50.2 میگاواٹ
اپنی پیداکردہ کُل بجلی:
26.2 میگاواٹ
شمسی توانائی:
24 میگاواٹ
ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ:

واہ پلانٹ

3,675 میٹرک ٹن یومیہ
پیداوار کی صلاحیت:
خیبر پختونخوا، راولپنڈی، وسطی پنجاب
اہم مارکیٹیں:
16.27 میگاواٹ
اپنی پیداکردہ کُل بجلی:
8.77 میگاواٹ
شمسی توانائی:
7.5 میگاواٹ
ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ:

ڈیرہ غازی خان پلانٹ

6,825 میٹرک ٹن یومیہ
پیداوار کی صلاحیت:
جنوبی پنجاب
اہم مارکیٹیں:
21 میگاواٹ
اپنی پیداکردہ کُل بجلی:
9 میگاواٹ
شمسی توانائی:
12 میگاواٹ
ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ:

پولی پروپلین بیگز پلانٹ

PP bags in the manufacturing process at the Hattar Plant, showcasing FCCL’s efficient packaging operations
60 لاکھ بیگز ماہانہ
پیداوار کی صلاحیت:
850 کلو واٹ
اپنی پیداکردہ کُل بجلی:
850 کلو واٹ
شمسی توانائی:

پائیدار  پیداوار

معیار میں تسلسل ہماری سخت کوالٹی کنٹرول پالیسی اور متعدد اقدامات کی بنیاد ہے، جن کا مقصد پائیدار پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔ ہماری سیمنٹ کی پیداوار میں مختلف اقسام شامل ہیں، جو مخصوص انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ماحول دوست تعمیرات کے لیے ماحول دوست تعمیراتی سامان ضروری ہے، لہٰذا ہم جدت لا کر ایسی مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ماحول کے لیے محفوظ ہوں اور روایتی ایندھن پر کم انحصار کریں۔

 

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (FCCL) نے جھنگ باہتر، نظام پور، واہ اور ڈیرہ غازی خان میں 68 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے پارک اور 65 میگا واٹ کے زائد حرارت کو استعمال کر کے بجلی بنانے والے پلانٹ نصب کیے ہیں تاکہ ماحول دوست توانائی پیدا کر کے استعمال کی جائے۔ FCCL اپنی بجلی کی پیداوار میں بہتری لائی ہے، جس میں 50فیصد حصہ قابلِ تجدید ذرائع پر مبنی ہے۔ اس سے نہ صرف خریدنے والی بجلی میں کمی ہوئی بلکہ شمسی توانائی کے پارک اور زائد حرارت کو استعمال کر کے بجلی بنانے سے کمپنی کی اپنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ FCCL پیداوار ی معیار کی بہتری کے تمام مراحل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

مصنوعات کے معیار کی پاسداری کی پالیسی

فوجی سیمنٹ نے کارکردگی اور پیداواری عمل میں بہتری کے لیے انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم (IMS) متعارف کروایا اور نافذ کیا ہے۔ فی الوقت FCCL مندرجہ ذیل ISO معیارات پر عملدرآمد کر رہی ہے:

ISO 9001:2015 — معیار قائم رکھنے کا نظام (QMS)

ISO 14001:2015 — ماحولیاتی انتظام کا نظام (EMS)

ISO 45001:2018 — پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کا نظام (OHSMS)

ISO 50001:2018 — توانائی کے انتظام کا نظام (EnMS)

ISO 14064-1:2018 — گرین ہاؤس گیسز کی جانچ اور تصدیق (GHG Accounting & Verification)

پیشہ ورانہ حفاظت اور بہبود

ملازمین کی صحت اور حفاظت ہمارے ادارے کی بنیادی اقدار میں سے ہے اور دورانِ کار ہمارے پیشِ نظر رہتی ہے۔ ہمارا واضح ہدف زیرو ہارم(zero harm) ہے — یعنی کام کے دوران کسی قسم کی چوٹ، حادثہ یا بیماری سے مکمل بچاؤ۔ ہم مؤثر حفاظتی اقدامات کے ذریعے حادثات، پیشہ ورانہ بیماریوں اور صحت کی خرابی کے خطرات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے اقدامات کا محور و مرکز ہمارے ملازمین، ٹھیکیداروں اور مقامی آبادی کی صحت اور فلاح ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ زیادہ تر پیشہ ورانہ حادثات اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے، اور فوجی سیمنٹ پلانٹ پر کام کی ایک محفوظ جگہ اور صحت مند اور خوشحال ماحول کو فروغ دینا اہم ذمہ داری ہے۔

AI Powered Virtual HR Assistant icon