ماحول، صحت اور تحفظ

ماحولیاتی پالیسی
ماحول ہی آنے والی نسلوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوجی سیمنٹ کمپنی میں جدید آلات نصب کیے گئے ہیں ۔ جن کی قومی اور بین الاقوامی قوائد کے مطابق دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

فوجی سیمنٹ لہذا کوشاں ہے

۔ آلودگی کے اخراج میں کمی لانا۔
۔ مناسب کوشش اور جدید آلات کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں تواتر سے کمی لانا۔
۔ فیکٹری کے اردگرد سبزہ میں اضافہ کرنا۔
۔ غیر آباد جگہ میں کمی لانا۔
۔ توانائی اور قدرتی ذرائع میں بہتری لانا۔
۔ ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے ملازمین اور گردونواح کے لوگوں میں شعور پیدا کرنا۔
۔ محفوظ طریقِ کار سے وقت کے ضیاع میں کمی لانا۔

اینوائرمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ ۲۰۱۰

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو اس کے فعال نقطہ نظراور ماحول کی بہتری کے لیے کئےگئے ٹھوس اقدامات کو سراہتے ہوئے ۲۰۱۰ میں “اینوائرمنٹل ایکسیلنس ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے