ہدایات
فوجی OPC / SRC اور LACانتہائی احتیاط اور کتاب کی ہدایات کے مطابق تیار کِیے گے ہیں جو ہر قِسم کے ملاوٹ سے پاک ہیں۔
اور یہ نہ صِرف پاکستان بلکہ دُنیا کے تمام سٹینڈرڈ کے مطابق ہے خاص کر اِس کا LOI سب سے کم ہے۔ اِس لیئے استعمال کرتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیا جائے تو دونوں سیمنٹ بہترین نتائج دیں گے۔
۱۔ جب ریت اور سیمنٹ کو آپس میں مِلایا جائے تو اِس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ریت اور سیمنٹ آپس میں اچھی طرح مِل گے ہیں۔ مِکس کرنے کے عمل کو ۷ مرتبہ دہرایا جائے۔
۲۔ جِس جگہ ریت اور سیمنٹ آپس میں ملائے جانے ہیں اُس جگہ کو پہلے سیمنٹ سے پلستر کریں اور جگہ اِسطرح بنے کہ سیمنٹ میں استعمال ہونے والا پانی باہر بہہ نہ جائے اور جِس جگہ مصالحہ بنایا جائے وہ جگہ CURVE ہونی چائیے اسی طرح کنکریٹ کرتے وقت بھی خیال رکھا جائے کیونکہ سیمنٹ مِلا پانی اگر ضائع ہو جائے تو سیمنٹ کے مصالحہ کی خصوصیات ٹھیک نہیں رہتی۔
۳۔ سیمنٹ سے مصالحہ یا کنکریٹ کرتے وقت مناسب پانی کا استعمال کریں کم یا زیا دہ پانی کا استعمال کرنے سے آپ مطلوبہ نتایج نہیں حاصل کر سکیں گے۔
۴۔ جب اِس سیمنٹ سے مصالحہ اور کنکریٹ تیار کِیا جائے تو اِس میں پانی مِلانے کے بعد تین گھنٹے کے اندر استعمال کریں تو یہ بہترین نتایج دیں گے۔
۵۔ سیمنٹ کی ترائی کم از کم سات دِن تک کریں۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ سات دِن کے اندر کبھی سیمنٹ کے استعمال کی جگہ خشک نہ ہو۔
۶۔ سیمنٹ سٹور کرتے وقت نمی اور پانی کا خاص خیال رکھنا۔ گیلی اور نمدار جگہ پر سیمنٹ کی بوریاں نہ رکھیں۔
۷۔ دس بوریاں اوپر تلے رکھیں اِس سے زیادہ نہ رکھیں۔ ورنہ نِچلی بوری خراب ہو جائے گی۔
۸۔ نیز سیمنٹ کو لکڑی یا پلاسٹک کی Sheet پر رکھیں اور سیمنٹ مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں تو ایسے سیمنٹ کو آپ تین ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں(ّ بہتر یہی ہے کہ آپ کم سے کم وقت میں استعمال کریں)
۹۔ اگر کبھی نمی کی وجہسے سیمنٹ میں روڑئے بن جاتے ہیں اگر یہ روڑئے ہاتھ کے ملنے سے ٹوٹ جائیں تو اِس سیمنٹ کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر یہ روڑئے ہاتھ کے مَلنے سے نہ ٹوٹیں تو ایسا سیمنٹ نہیں استعمال کرنا چاہیے۔
حفاظتی ہدایات
سیمنٹ ایک کھپری (Corrosive) چیز ہے اِس کو استعمال کرتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔ دستانے پہن کر سیمنٹ مِلانا چاہیے اور خاص کر ہاتھ پر زخم نہیں ہونا چاہیے اگر ہو تو اِس کی ٹھیک ٹھاک پٹی ہونی چاہیے ورنہ یہ ہاتھ اور زخم کو خراب کر دے گا۔
سیمنٹ کی دھول سے بچنا چا ہیے اور استعمال کرتے وقت DUST MASK استعمال کرنا چاہیے۔ اگر DUST MASK مہیا نہیں ہیں تو مُنہ اور ناک کو صاف کپڑے سے ڈھانپ لینا چاہیے۔گے۔