تیاری کا عمل

فوجی سیمنٹ خشک عمل استعمال کرتے ہوئے بہترین میعار کے خام مال سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے اجزاء کا بڑا حصہ چونے کے پتھر اور چکنی مٹی پر مشتمل ہوتا ہے۔ خام مال کو کان سے نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد کرش کرکے اس کو مناسب سائز میں لایا جاتا ہے۔ جس کے بعد بہتر خام مرکب بنانے کیلئے صحیح تناسب سے ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس خام مرکب کو رَا مِل میں باریک پاؤڈر کی صورت پیسا جاتا ہے۔ اس پسے ہوئے مرکب کو (را میل) کہتے ہیں ۔ بعد ازاں اس مرکب (را میل) کو گردشی بھٹی میں تقریباً 1450c درجہ حرارت پر کیمیائی عمل سے گزارا جاتا ہے۔ جلنے کے عمل کے دوران یہ خام مال مختلف پیچیدہ کیمیائی عوامل سے گزرنے کے بعد کلنکر کی شکل میں گردشی بھٹی سے برامد ہوتا ہے۔ آخر میں اس کلنکر کو جپسم کے 5 فیصد تناسب کیساتھ ملا کر دوبارہ سیمنٹ مل میں باریک پاؤڈر کی صورت پیسا جاتا ہے۔ جس کو عام زبان میں سیمنٹ کہتے ہیں۔