اہداف و مقاصد

کمپنی کی تاریخ

فوجی فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی 23 نومبر 1991 کو تشکیل ہوئی۔22 مئی 1993 کو اسےسرٹیفیکیٹ برائے آغازِ کاروبار جاری کیا گیا۔کمپنی کی تشکیل کا بنیادی ہدف آرڈنری پورٹلینڈ سیمنٹ [او پی سی ] کی پیداوار اور فروخت تھا۔قابل ِاعتبار پراسس ٹیکنالوجی ، جدید ترین مشینری ، تعمیراتی ڈیزائین اور منصوبے کی جانچ پڑتال اور نگرانی کے لئے مقامی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کا انتخاب کیا گیا۔

بشمول تمام اضافی اور ضمنی مشینری کے جو ہر لحاظ سےپاکستانی اور برطانوی معیار کی تصریحات کے مطابق کم ازکم 3000 ٹن فی یوم کلنکر اور متناسب مقدار میں آرڈنری پورٹلینڈ سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت رکھنے والے ایک نئے جدید ترین سیمنٹ پلانٹ کے ڈیزائین، انجنئیرنگ ، مشینری کے حصول، تیاری، فراہمی، تنصیب ، آزمائش اور حوالگی کے لئے کمنپی نے سیمنٹ پلانٹ بنانے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل ادارے ایف ایل سمتھ سے معاہدہ کیا۔

یکم جنوری 1994 کو معاہدہ عمل پذیر ہوا اور منصوبے پر کام کی عملی ابتدا اگست 1994 میں ہوئی۔
کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر جاری رہنے والا حوالگی کا عمل مئی 1997 میں شروع ہوا اور کلنکر پیداوار کی پہلی کھیپ 26 ستمبر 1997 کو فراہم ہوئی۔ نومبر 1997 میں سیمنٹ کی پیداوار شروع ہوئی۔
بعد ازاں 2005 میں پلانٹ کی یومیہ پیداواری صلاحیت بڑھا کر 3700 ٹن کلنکر اور3885 ٹن سیمنٹ کر دی گئی۔

سیمنٹ کے شعبے میں فوجی سیمنٹ نے سیمنٹ پلانٹ بنانے والی ایک جرمن کمپنی پولیسئیس سے 7200 ٹن یومیہ کلنکر کی پیداواری صلاحیت رکھنے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے یونٹ کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔پیداواری صلاحیت میں ایسے اہم اضافے سے کمپنی ملکی مارکیٹ میں اپنے حصّے میں اضافے کی توقع کرتی ہے ۔یہ منصوبہ اپنی تکمیل کو پہنچ چکا ہے

ہمارا کاروبار

کمپنی کی تشکیل کا بنیادی مقصد آرڈنری پورٹلینڈسمینٹ کی پیداوار اور فروخت ہے ۔ہم اپنے تمام خریداروں کے لئے جدید ترین ڈرائی پراسس سیمنٹ کے پیداوار ی طریقہ ِکار کے نتیجے میں بہترین معیار کا سیمنٹ پیش کرتے ہیں چاہے ان کی ضروریات کا تعلق ڈیموں، نہروں، صنعتی تنصیبات، سڑکوں ، تجارتی یا رہائشی منصوبوں سے ہو ۔

ہمارے مقاصد

ایک مثالی سیمنٹ ساز کمپنی بننا، جس سے تمام شراکت داروں کا مفاد وابستہ ہو، جو اپنی تجارتی سماجی ذمہّ داریوں سے مکمل طور پر عہدہ برآ ہوتے ہوئے عوام الناّس میں اچھی ساکھ اور عزّت حاصل کر سکے۔

ہمارا ہدف

سیمنٹ کے معیار میں اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھتے ہوئے پیداواری لاگت میں کمی اور مارکیٹ میں اپنے حصّے میں اضافے کی بدولت منفعت بخشی میں اضافہ کرنا ہے۔

ہماری حکمت ِ عملی

مسلسل اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی پیشکش، خریداروں کا مکمل اطمینان، ایف سی سی ایل ملازمین کو سیمنٹ کی صنعت میں مشعل ِراہ بننے اور پیداواری شعبے میں برتری کے حصول کے لئے تیار کرنا اور اپنے شراکت داروں کے لئے بہترین منفعت وہ حکمت عملی ہے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ہماری اقدار

خریدار: ہم اپنے خریداروں کی توقعات پر توجّہ دیتے ہیں اور ان کی موجودہ اور آئندہ ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات میں بہتری لانے میں کوشاں ہیں۔

افرادی قوّت : ہماری کامیابی کی بنیاد اعلیٰ استعداد ِ کار کے حامل افراد پر ہے جو ایک ایسے محفوظ اور صحت مند ماحول میں سرگرم ِ عمل ہیں جہاں تنوّع ، ترقی اوراتحاد ِ عمل کی قدر افزائی کی جاتی ہے۔

جواب دہی : ہم بہترین کارکردگی اور نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ہمارے انتہائی مددگار قائدین یقینی اہداف متعین کرتے ہیں اور متواتر ردِّعمل کے تبادلے پر یقین رکھتے ہیں۔

سماجی ذمّہّ داریاں : ہم جن علاقوں میں سرگرم ہیں وہاں تمام طبقات کی مدد کرتے ہیں۔ ہم خود کو ضابطہ ِ اخلاق اور ماحولیاتی ذمہّ داری کے اعلیٰ ترین اصولوں کا پابند سمجھتے ہیں اور عوام اور اورایف سی سی ایل ملازمین کے ساتھ شفاف رابطے کے قائل ہیں۔

ضابطہ ِ اخلاق

کہا جاتا ہے کہ اپنی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے اور ترقی کو تحریک دینے کی اہلیت ہر کامیاب اور صاحبِ بصیرت کمپنی کی اساس ہوتی ہے۔ تجارتی اخلاقیات ہماری مشترکہ اقدار کا اظہار ہے۔یہی مشترکہ اقدار ظاہر کرتی ہیں کہ ہم کون ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے کیا توقعات وابستہ رکھنا ہیں۔ یہ ضابطہ تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے اور اللہ اور اس کے پیغمبر کے متعین کردہ اصولوں پر مشتمل ہے ۔ مزید پڑھیں