کاروباری اور سماجی ذمہ داریاں

فوجی سیمنٹ ہمیشہ سے معاشرتی ذمہ دارادارہ رہاہے۔ جس دن اس کا سنگِ بنیاد ۱۹۹۲میں رکھا گیا ۔ اس دن سے معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا شروع کر دیا گیا ، جہاں سے فیکٹری کو معاشی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔CSR عرصہ انیس سال سے سوسائٹی میں مفید حصہ ڈالنے میں اہم حصہ دار رہاہے۔
فوجی سیمنٹ ہمیشہ سے اعلی میعار کے نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنے کاروباری مقاصد اور کوالٹی سٹینڈرڈ کو ملحوظِ خاطر رکھتا ہے۔ اپنے سالانہ CSRمیٹنگ میں مندرجہ ذیل سیکٹرز کا اہم حصہ رہاہے۔

تعلیم

تعلیم ایک اہم جزو ہونے کے ناطے فوجی سیمنٹ کیلئے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تا کہ مضافاتی لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاجا سکے۔ اور شرع خواندگی میں اضافہ ہو۔ مندرجہ ذیل چند اہم قدم اس کام کیلئے لئے گئے۔

عورت کو معاشرے کا مفید اور ہنرمند حصہ بنانے کا پروگرام

ملک میں بڑھتی ہوئی خواتین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی سیمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرلیفٹینینٹ جنرل سردار محمود علی خان (تمغہء امتیاز ملٹری ) نے فوجی سیمنٹ کمپنی کے زیرِسایہ خواتین دستکاری سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا۔

تعمیراتی کا م ہنگامی بنیادوں پر جاری کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس پروگرام کو بہت سراہا۔ اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ جس کاثبوت خواتین کے داخلوں کی درخواست سے کیا جا سکتا ہے۔ دستکاری سنٹر کا پہلا کورس (ڈریس ڈیزائننگ، کٹنگ، سیونگ اور ایمبرائیڈری) ۲۵مئی ۲۰۱۵ سے اپنی  ۳۰طالبات کے ساتھ شروع کیا۔ دوسرا کورس ۰۱جون ۲۰۱۵ سے اتنی ہی طالبات سے شروع ہوا۔ ڈریس ڈیزائننگ کے علاوہ جون ۲۰۱۵ کوکمپیوٹر شارٹ کورس شروع کیا گیا۔

فوجی ماڈل سکینڈری سکول

فوجی ماڈل سکینڈری سکول کے قیام کا مقصد ملازمین اور مقامی لوگوں کے بچوں کو تعلیم دینا ہے۔ فوجی سیمنٹ کمپنی میں سکینڈری سکول کا قیام ۴ مئی ۱۹۹۸ کو عمل میں آیا۔ فوجی ماڈل سکینڈری سکول جدید آلات سے مزئین اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کا حامل ہے۔ اساتذہ اور طلباء کو سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

سکول کی عمارت ۲۲ کمروں ، سائنس لیبارٹری ، کمپیوٹر لیبارٹری اور بہترین کتابوں پر مشتمل کتب خانہ بھی شامل ہے۔سکول میں نرسری تا میٹرک تعلیم دی جاتی ہے۔ ٹوٹل طلباء کی تعداد ۴۶۰ ہے ۔ سکول میں ۳۳افراد پر مشتمل اسٹاف پرنسپل، اساتذہ، پی۔ٹی ماسٹر اور اس کے علاوہ انتظامی اور دیگر افراد شامل ہیں ۔

سالانہ یومِ والدین ۲۰۱۵

فوجی ماڈل سکینڈری سکول جو کہ فوجی سیمنٹ کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے، میں سالانہ یومِ والدین منایاگیا۔ اعلی سطح کی تقریب میں بچوں نے سٹیج پر فن کا مظاہرہ کیا۔ محترم رئیس احمد (سینئر جی۔ایم پلانٹ) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب کا مقصد طلباء کے فن کی حوصلہ افزائی ، انعامات کی تقسیم اور فنی صلاحیت کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ پرنسپل بشریٰ شفقت نے افتتاہی کلمات ادا کیے اور سکول کی سالانہ کارکردگی پیش کی جس میں حاصل شدہ اہداف، والدین کے تعاون اور خصوصی طور پر محترم جناب سینئر جنرل منیجر رئیس احمد کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔ جنہوں نے سکول کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا۔

محترم جناب رئیس احمد (سینئر جنرل منیجر پلانٹ) نے محترم والدین کو خطاب کیا اور انہیں سکول اور سٹاف کیساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا کہا۔انہوں نے سکول کی سالانہ تقریبات میں طلباء و طالبات کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

وظائف

۳۰ طلباء کو مفت داخلہ دیا گیا ، ۱۵ طلباء کو میرٹ پر وظیفہ دیا گیا جبکہ ۱۵کو نامسائد حالات اور غربت کی وجہ سے داخلہ دیا گیا جو اپنی فیس نہیں دے سکتے تھے۔

اپرنٹس شپ/ انٹرن شپ/ ٹرینی

اپرنٹس کی ایک محدود تعداد جو کہ اپنی پروفیشنل تعلیم مکمل کر چکے ہوتے ہیں ۔ انہیں ٹیکنیکل ہنر مند بنانے کیلئے ہر سال موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ مضافاتی لوگ اور حقدار لوگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن بورڈ 25 اپرنٹس، ۱۰ انٹرنیز، ۲۰ انتظامی اور ٹیکنیکل لوگ ہر سال منتخب کئے جاتے ہیں اور جو یہاں سے فارغ ہو کر ملک کی نامور صنعتوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔

فوجی سیمنٹ کمیٹی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ

فوجی سیمنٹ کمپنی اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے کہ ملک میں ترقی کی شرح کو بڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا جائے۔

اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی سیمنٹ میں ایک ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ بنایا۔ جوکہ ٹریننگ ہال ، لائبریری، ورکشاپ اور ہوسٹل پہ مشتمل ہے۔ ادارہ دیہی اور مضافاتی لوگوں کو ہنر مند بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔منصوبہ کا پہلا حصہ ۲۰۱۳ کے آخر میں مکمل ہوا۔

صحت کی سہولیات

فوجی سیمنٹ کمپنی نے ۱۹۹۸ء میں دیہی لوگوں کیلئے میڈیکل ڈسپینسری کی بنیاد رکھی جہاں مضافاتی لوگوں کا مفت علاج اور مفت ادویات دی جاتی ہیں ۔

ڈسپینری مایہ ناز ڈاکٹر، سٹاف اور تمام ضروری ادویات سے مزئین ہے۔ جہاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ۷۰ سے ۸۰ مریضوں کو طبی سہولت دی جاتی ہے۔ مفت ادویات تقریباً ۳۰ ہزار کی ہر مہینہ دی جاتی ہیں

اس کے علاوہ فوجی ماڈل سکول کے بچوں کا فری معائنہ اور مضافاتی لوگوں کا چیک اپ بھی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔

فوجی ملازمین کیلئے سہولیات

فوجی سیمنٹ کمپنی کے ملازمین کیلئے اعلی میعار کا حامل ایم۔ آئی روم ہے جس میں صحت کی بنیادی سہولیات فیکٹری ملازمین کو فراہم کی جارہی ہے۔ روزانہ ۲۰ سے ۲۵ مریض اس سہولت سے مستفید ہوتے ہیں ۔ جن کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ ایمرجنسی کی صورت میں ۲۴ گھنٹے ایمولینس کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔

ماحول

ماحول ہی آنے والی نسلوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوجی سیمنٹ کمپنی میں جدید آلات نصب کیے گئے ہیں ۔ جن کی قومی اور بین الاقوامی قوائد کے مطابق دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

شجرکاری

فوجی سیمنٹ میں ماحولیات کی بہتری کیلئے ۷۵۰۰۰ درختوں پر مشتمل شجرکاری مہم جاری ہے۔ ہر سال فوجی سیمنٹ کمپنی اپنے ملازمین اور اہل علاقہ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا اہتمام کرتی ہے۔ ہزاروں درخت فیکٹری ایریا اور اس سے منسلک علاقے ، مقامی سکولوں اور تفریح گاہوں میں لگائے گئے ہیں ۔ جن میں سے خاطر خواہ تعداد پروان چڑھ رہی ہے.

قوامِ متحدہ کا پروگرام برائے ماحولیات

اقوامِ متحدہ کا پروگرام برائے ماحولیات کے تحت کروڑوں درخت کی شجرکاری مہم میں فوجی سیمنٹ نے خلوص نیت سے شرکت کی اور اس کی کاوشوں کو سرٹیفیکیٹ کی شکل میں سراہا گیا۔

کھیل

فوجی سیمنٹ کمپنی فیکٹری ملازمین اور اہل علاقہ کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرتی ہے۔ جن میں کرکٹ، بیڈمنٹن ، والی بال کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ صحت مندانہ اور مقابلے کی فضا قائم رکھنے کیلئے فوجی سکول اور علاقائی ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

چلڈرن پارک

فوجی سیمنٹ کمپنی سے منسلک علاقے کے بچوں کیلئے تفریح کے مواقع دینے کی غرض سے چلڈرن پارک قائم کیا گیا ہے۔ جس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جاتی ہے

فوجی سیمنٹ سپورٹس میلہ۲۰۱۳

فوجی سیمنٹ سپورٹس میلہ ۹ ستمبر۲۰۱۳ کو منعقد کیا گیا۔

والی بال ٹورنامنٹ

والی بال ٹورنامنٹ جس میں فوجی سیمنٹ ، ایم۔ایس۔کے (مائننگ) اور قریبی گاؤں باہتر اور جھنگ کی ٹیموں نے شمولیت اختیار کی۔ ٹورنامنٹ سے اہل علاقہ اور فیکٹری ملازمین بھرپور طریقے سے محظوظ ہوئے۔ فائنل میچ فوجی سیمنٹ کی ٹیم اور ایم ۔ایس ۔کے (مائننگ) کی ٹیم کے درمیان ہوا۔ جس میں ایم۔ایس۔کے (مائننگ) کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

کرکٹ ٹورنامنٹ

فوجی سیمنٹ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فوجی سیمنٹ اور منسلکہ علاقوں کی مقامی ٹیموں نے لیگ سسٹم کی بنیاد پر حصہ لیا۔
فوجی سیمنٹ A فوجی سیمنٹB
فوجی سیمنٹ H.O پنڈ بہادر خان
جھنگ کمال پور

۶ ٹیموں میں  ۹میچز منعقد کروائے گئے۔ جس کو فیکٹری ملازمین اور مقامی لوگوں نے بہت سراہا۔ فوجی سیمنٹ A، فوجی سیمنٹ B، پنڈ بہادر خان اور جھنگ کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 13دسمبر۲۰۱۳ کو فوجی سیمنٹ A اور پنڈ بہادر خان کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا۔ جس میں فوجی سیمنٹ A کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

لیفٹینینٹ جنرل محمد صابر (منیجنگ ڈائریکٹر فوجی سیمنٹ کمپنی) فوجی سیمنٹ کمپنی کے اعلی افسران اور معززین علاقہ نے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھا۔ اور کھلاڑیوں کو ان کی اعلی کارکردگی پر داد دی۔

لیفٹینینٹ جنرل محمد صابر (منیجنگ ڈائریکٹر فوجی سیمنٹ کمپنی)کو خصوصی طور پر خطاب کی دعوت دی گئی۔

کرکٹ اور والی بال ٹونامنٹ جیتنے والی ٹیم کو۳۰،۰۰۰ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ۲۰،۰۰۰ نقد انعام دیا گیا۔

رضوان احمد (اپرنٹس، ٹی۔پی۔آئی ڈیپارٹمنٹ) کو ۱۶۸ اسکور بنانے (جس میں ۳ نصف سینچریاں شامل ہیں) کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جبکہ والی بال ٹورنامنٹ میں عثمان غنی (ایم۔ایس۔کے) ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دونوں کو ۱۰،۰۰۰ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل گراؤنڈ سٹاف کو انعامات سے نوازاگیا۔
ا۔ سکورر ۔ شازف رمیز اقبال، فرید الدین بابر
ب۔ کمنٹیٹرز ۔ قاضی اختر، مدثر سلیم
ج۔ امپائرز ۔ ناصر محمود، محمد بلال

تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹینینٹ جنرل محمد صابر (منیجنگ ڈائریکٹر فوجی سیمنٹ کمپنی) نے فوجی سیمنٹ کی انتظامیہ کو ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد اہل علاقہ کو قریب لاتا ہے۔ جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ تمام مقابلوں کا انعقاد فوجی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے میدان میں کیا گیا۔

بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد۳۰نومبر ۲۰۱۵ کو کیا گیا۔جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازاگیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور ریفری کو بھی ٹورنامنٹ کے اچھے انعقاد پر سینئر جنرل منیجر (پلانٹ) کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔

سنگل میچ

(ونر ۔ نصیرالدین (اپرنٹس

رنراپ ۔ محمد عدنان (ڈبلیو۔ایچ۔آر)

(ڈبل میچ(فائنلسٹ

ٹیم A ۔ عامر شفیق، محمد زاہد
ٹیم B ۔ محمد عابد، عباس علی

منتظمین

لیفٹینینٹ کرنل قاضی فاروق (منیجر ایڈمن)
بابر حسین (پی ۔ اے ، جنرل منیجر)

قدرتی وسائل کے تحفظ اور میونسپل ویسٹ مینجمنٹ

فوجی سیمنٹ قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے بڑھ چڑھ کے وسائل استعمال کر رہی ہے ۔ جن میں متبادل طریقوں سے توانائی کو حاصل کرنے کیلئے خام مال پر تجربات اور جدید آلات شامل ہیں۔

قدرتی وسائل کا تحفظ

فوجی سیمنٹ آنے والے نسلوں کیلئے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ اپنی مصنوعات کے میعار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ فوجی سیمنٹ متبادل طریقے سے خام مال اور لائم سٹون ڈسٹ مارگلہ کریشر سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس سے نہ صرف مارگلہ کی پہاڑیوں کے خاکہ کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ بلکہ اسکی وجہ سے فوجی سیمنٹ کی لائم سٹون کی کوائری کے ذخائر کو تحفظ ملتا ہے۔

میونسپل ویسٹ مینجمنٹ

فوجی سیمنٹ پاکستان میں RDF پلانٹ لگانے والا پہلا ادارہ ہے۔ جو کہ میونسپل ویسٹ کو کوئلہ، فرنس آئل اور قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ تین ارب کی خطیر رقم سے نہ صرف قدرتی وسائل کو تحفظ ملا ہے بلکہ روالپنڈی اور اسلام آباد میں میونسپل ویسٹ کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ اور اس میونسپل ویسٹ کی ترسیل کیلئے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ ا تھارٹی اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ طویل المیعاد انتظامات کئے گئے ہیں ۔