ہمارےمتعلق

سیمنٹ سازی کی صنعت میں عرصہ دراز سے اوّلین حیثیت کی حامل فوجی سیمنٹ کمپنی راولپنڈی میں واقع اپنے صدر دفتر سے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک ، تحصیل فتح جنگ بمقام جھنگ باہتر میں سیمنٹ ساز کارخانے چلاتی ہے ۔ گزشتہ بیس سال سے زائد عرصہ سے کمپنی خدمت ، اعتبار اور معیار کی ٹھوس اور طویل روایت کی حامل ہے۔1992 میں فوجی فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں راولپنڈی میں کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

فوجی سیمنٹ دو یونٹ چلا رہی ہے جن میں ایک ساختہ ایف ایل ایس ڈنمارک اور دوسراساختہ ٹی کے آئ ایس جرمنی ہے ۔دونوں پلانٹ اپنی اعلیٰ استعدادِ کاراور بہترین پیداواری میعار کی بنا پر جانے جاتےہیں۔ بہترین دیکھ بھال کے باعث ان کی سالانہ پیداواری صلاحیت ۴۳۔۳ ملین ٹن ہے۔ فوجی سیمنٹ ملک کے اعلیٰ ترین معیارکے سیمنٹ کے طور پر جانا جاتاہے اور ملکی اقتصادی حیات اور معیارِ زندگی کے لئے بنیاد کا کردار ادا کرنے والے ڈیموں ، پلوں، سڑکوں ،موٹرویز، تجارتی اور صنعتی منصوبوں ، رہائشی سوسائیٹیوں جیسے میگا منصوبوں اور دیگر تمام ایسی تمام تنصیبات میں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں فوری اور مضبوط تعمیراتی جوڑ ناگزیر ہوں۔

پاکستان کے علاوہ، فوجی سیمنٹ اپناامید افزا دائرہ ِکار ہمسایہ ممالک اور علاقوں میں بھی پھیلا رہی ہے ، مثلاً سری لنکا، بھارت، افغانستان، جنوبی افریقہ، مشرق ِ وسطیٰ ، افریقہ وغیرہ۔

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ضائع شدہ فاضل حرارت سے چلنے والے پاور پلانٹ لگایا ہے جس میں سیمنٹ سازی کے دوران فضا میں چھوڑی جانے والی فاضل حرارت سے توانائی حاصل کی جا سکے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کی ملکی ضروریات میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ پائیدار ماحولیات کی مد میں معاونت فراہم کرے گا۔ فوجی سیمنٹ انتظامیہ معاشرےکی جانب اپنی سماجی ذمّہّ داریوں کا بخوبی ادراک رکھتی ہے ۔ اسی نظرئیے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع اٹک میں فوجی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو تکنیکی مہارت فراہم کی جا سکے جوکسی بھی قوم کی طویل مدّتی اقتصادی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔

اپنے معیاری اور ماحولیاتی انتظامی نظامِ کار کی بدولت فوجی سیمنٹ آئی ایس او تصدیق شدہ کمپنی ہے اور اس زمرے میں متعدد انعامات بھی حاصل کر چکی ہے ۔

7200 ٹن یومیہ پیداوار کے ایک نئے پلانٹ کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور پلانٹ پیداوار شروع کر چکا ہے ۔اس پلانٹ میں جدید ترین مشینری نصب ہے اور پاکستان کی سیمنٹ سازی کی صنعت کے لئے ایک اہم اضافے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پلانٹ کے اہم اجزا کے فراہم کنندہ مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ ٹی کے آئ ایس جرمنی
2۔ لوئیشےجی ایم بی ایچ جرمنی [ورٹیکل سیمنٹ ملز]
3۔ ھاور اینڈ بوئیکر جرمنی [پیکنگ پلانٹ]
4۔ اے بی بی سوئیٹزرلینڈ [الیکٹریکل سازوسامان اور پراسس لاجک کنٹرول]

کڑے ماحولیاتی ضوابط کے تحت سیمنٹ کی پیداوارسے متعلق اپنے عہد کی پاسداری میں کمپنی نے 320 ملین روپے کی لاگت سے ملک کا اوّلین ریفیوز ڈیرائیوڈ فیول [آر ڈی ایف] پراسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کی ہے اور یوں ملک کے تمامتر صنعتی شعبوں میں ماحول دوست پیداوار کی جانب مشعلِ راہ ثابت ہوئی ہے۔ آر ڈی ایف نہ صرف کمپنی کو سستا ایندھن فراہم کرتا ہے بلکہ شہری کچرے کی مناسب تلفی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر واقع ہر کوڑے کے ڈھیر سے کم از کم تین سے چار سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے دیگر فوائد میں روائتی ایندھن یعنی تیل کوئلہ وغیرہ کے استعمال میں کمی، ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ضمنی پیدوار کے طور پرمرکبّ کھاد کی دستیابی شامل ہیں۔

کمپنی کی حیثیت: اقتصادی طور پر نمایاں کمپنی
کمپنی رجسٹریشن نمبر: ۰۰۲۸۹۷۲

قومی ٹیکس نمبر: 
۰ – ۰۷۸۷۴۲۶
آڈیٹر: کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی (چارٹ اکاؤنٹنٹس)
رجسٹریشن آفس:
فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی ٹاورز، بلاک ۳، ۶۸ ٹیپو روڈ، راولپنڈی
منسلک کمپنیاں:
ایف ایف، ایف ایف سی، ایف ایف بی ایل، ایف او ٹی سی او