مرکزی صفحہ

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ

پختہ عہد

آئیں مضبوط پاکستان تعمیرکریں

نسل در نسل اعتماد

خبریں اور واقعات
اسٹاک کی شرح

FCCL
۱۱ دسمبر ،۲۰۱۷
24.06
24.80
23.22
23.22
1,675,000

علامت
تاریخ
ابتدائی شرح
بلند ترین شرح
کم ترین شرح
اختتامی شرح
حجم

سیمنٹ سازی کی صنعت میں عرصہ دراز سے اوّلین حیثیت کی حامل فوجی سیمنٹ کمپنی راولپنڈی میں واقع اپنے صدر دفتر سے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک ، تحصیل فتح جنگ بمقام جھنگ باہتر میں سیمنٹ ساز کارخانے چلاتی ہے ۔ گزشتہ بیس سال سے زائد عرصہ سے کمپنی خدمت ، اعتبار اور معیار کی ٹھوس اور طویل روایت کی حامل ہے۔ ۱۹۹۲ میں فوجی فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں راولپنڈی میں کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

فوجی سیمنٹ دو یونٹ چلا رہی ہے جن میں ایک ساختہ ایف ایل ایس ڈنمارک اور دوسراساختہ ٹی کے آئ ایس جرمنی ہے ۔دونوں پلانٹ اپنی اعلیٰ استعدادِ کاراور بہترین پیداواری میعار کی بنا پر جانے جاتےہیں۔ بہترین دیکھ بھال کے باعث ان کی سالانہ پیداواری صلاحیت ۴۳ء۳ ملین ( چونتیس لاکھ تیس ہزار)  ٹن ہے۔ فوجی سیمنٹ ملک کے اعلیٰ ترین معیارکے سیمنٹ کے طور پر جانا جاتاہے اور ملکی اقتصادی حیات اور معیارِ زندگی کے لئے بنیاد کا کردار ادا کرنے والے ڈیموں ، پلوں، سڑکوں ،موٹرویز، تجارتی اور صنعتی منصوبوں ، رہائشی سوسائیٹیوں جیسے میگا منصوبوں اور دیگر تمام ایسی تمام تنصیبات میں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں فوری اور مضبوط تعمیراتی جوڑ ناگزیر ہوں۔

پاکستان کے علاوہ، فوجی سیمنٹ اپناامید افزا دائرہ ِکار ہمسایہ ممالک اور علاقوں میں بھی پھیلا رہی ہے ، مثلاً سری لنکا، بھارت، افغانستان، جنوبی افریقہ، مشرق ِ وسطیٰ ، افریقہ وغیرہ۔

حال ہی میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ضائع شدہ فاضل حرارت سے چلنے والے پاور پلانٹ کے منصوبے کی ابتدا کی ہے جس میں سیمنٹ سازی کے دوران فضا میں چھوڑی جانے والی فاضل حرارت سے توانائی حاصل کی جا سکے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کی ملکی ضروریات میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ پائیدار ماحولیات کی مد میں معاونت فراہم کرے گا۔

فوجی سیمنٹ انتظامیہ معاشرےکی جانب اپنی سماجی ذمّہّ داریوں کا بخوبی ادراک رکھتی ہے ۔ اسی نظرئیے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع اٹک میں فوجی ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو تکنیکی مہارت فراہم کی جا سکے جوکسی بھی قوم کی طویل مدّتی اقتصادی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔
اپنے معیاری اور ماحولیاتی انتظامی نظامِ کار کی بدولت فوجی سیمنٹ آئی ایس او تصدیق شدہ کمپنی ہے اور اس زمرے میں متعدد انعامات بھی حاصل کر چکی ہے ۔